اسلام اباد(پی این آئی) پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی ناصر خان موسی زئی کا کہنا ہے کہ سائفر بیانیے پر یقین نہیں، واپس قومی اسمبلی جا رہا ہوں۔
انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس مقصد کے لئے ہم خان صاحب کے ساتھ آئے تھے اس میں وہ بری طرح ناکام ہوئے۔ابھی استعفیٰ منظور نہیں ہوئے اس لیے رکن اسمبلی ہوں۔انہوں نے کہا کہ جب عمران خان نے میٹنگ میں استعفی دینے کی بات کی تو تقریبا 80 فیصد اراکین نے انہیں اپوزیشن میں بیٹھنے کا مشورہ دیا۔درمیان میں شیخ رشید آئے انہوں نے دو چار جملے ادا کئے اس کے بعد خان صاحب نے کہا کہ میں تو استعفیٰ پیش کرنے جا رہا ہوں۔جو ممبر میرے پیچھے آنا چاہتا ہے آ جائے یا اپنے گھر چلا جائے۔ناصر خان موسی زئی نے مزید کہا کہ جس مقصد کے لیے ہم عمران خان کے ساتھ آئے تھے اس مقصد میں وہ بری طرح ناکام ہوئے ہیں۔آج عمران خان کہہ رہے ہیں میرے پاس اختیار نہیں تھا حکومت کوئی اور چلا رہا تھا۔
عوام نے گھر بیٹھنے کے لئے ووٹ نہیں دیے تھے میں قومی اسمبلی واپس جا رہا ہوں۔خیال رہے کہ گذشتہ روز پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی ناصر خان موسی زئی کے حجرے پر دستی بم حملہ ہوا ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر خان موسی زئی نے کہاتھا کہ میرے حجرے پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا، میں اسلام آباد میں ہوں، شکر ہے بم حملے سے جانی نقصان نہیں ہوا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے چند دن قبل سیاست چھوڑ کر اپنی خیر منانے کا میسیج بھیجا تھا۔ ناصر خان موسی زئی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے میسج کے علاوہ مجھے کسی نے دھمکی نہیں دی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایم این اے ناصر موسی زئی نے پی ٹی آئی چھوڑ کر جمعیت علما اسلام (جے یو آئی)میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔ناصر موسی زئی نے کہا تھاکہ آئندہ ہفتے مولانا فضل الرحمان کی موجودگی میں جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کروں گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں