کراچی بلدیاتی انتخابات، ایم کیو ایم کو پہلا جھٹکا

کراچی (پی این آئی) کراچی میں بلدیاتی انتخابات روکنے کے حوالے سے ایم کیو ایم کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے حکمِ امتناع جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ جسٹس اقبال کلہوڑو نے سماعت کرتے ہوئے اپنے حکم میں کہا کہ کل ریگولر بینچ ہو گا، وہی سماعت کرے گا۔ ایم کیو ایم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جب بلدیاتی الیکشن کا نوٹیفکیشن جاری ہوا اس وقت الیکشن کمیشن کا کورم پورا نہیں تھا، الیکشن کمیشن کا بلدیاتی الیکشن سے متعلق نوٹیفکیشن ہی غیر قانونی ہے۔ فاضل جج نے ایم کیو ایم کی درخواست 10 جنوری تک ملتوی کر دی۔

درخواست ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ اس سے قبل چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے فل بینچ بنانے کی ایم کیو ایم کی درخواست مسترد کر دی تھی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close