پنجاب اسمبلی آج، ن لیگ پارلیمانی طاقت کا مظاہرہ کیسے کرے گی؟

لاہور (پی این آئی) پنجاب اسمبلی کے آج منعقد ہونے والے اہم اجلاس کے حوالے سے ن لیگ نے تیاری کر لی ہے۔آج کے اہم اسمبلی اجلاس کے حوالے سے ن لیگ کا کہنا ہے کہ اسمبلی اجلاس سے قبل ن لیگ نے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلا لیا گیا ہے۔ اس اہم پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت رانا ثناءاللّٰہ اور خواجہ سعد رفیق کریں گے، اجلاس میں ارکان کی حاضری کے حوالے سے ن لیگ پنجاب اسمبلی میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔

ن لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کی طرف سے تمام ارکان صوبائی اسمبلی کو لاہور میں رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے تا کہ زیادہ سے زیادہ ارکان کی موجودگی ثابت کی جا سکے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close