گھبرانے کی ضرورت نہیں، وفاقی وزیر کا عوام کو مشورہ

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا،نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران احسن اقبال نے عوام کو تسلی دی کہ حکومت پاکستانی بینکوں میں موجود عوام کے زرمبادلہ کو ہاتھ نہیں لگائے گی،انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی ملکی زرمبادلہ شمار کرتے ہوئے کمرشل بینکوں کے ذخائر شامل کیے گئے ہیں،

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایسا بیان پہلی بار نہیں دیا، اس میں کوئی قابل اعتراض بات نہیں ہے،ان کا کہنا تھا کہ نہ ہی پاکستان کے ڈیفالٹ کرنے کا خطرہ ہے اور نہ ہی ہمیں گھبرانے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close