کراچی سی ویو کے قریب سمندر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرنیوالی خاتون سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات، تعلق کس سے نکلا؟

کراچی(پی این آئی)کراچی میں سی ویوکے قریب سمندر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے سے متعلق کیس میں گرفتار ڈاکٹر نے متوفی سے جنسی تعلق کی تصدیق کر دی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ویٹرنری اسپتال کے گرفتار مالک ڈاکٹر شان سلیم نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرا دیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے ملزم نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ متوفیہ دو سال سے اسپتال میں کام کر رہی تھی اور اس کے میرے ساتھ تعلقات تھے، خودکشی کرنے والی لڑکی سے جنسی تعلق بھی تھا۔ گرفتار ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اسپتال میں کام کرنے والی دوسری لڑکی سے میرے تعلق کا متوفیہ کو علم ہوا جس کے باعث متوفیہ سے چند روز سے جھگڑا چل رہا تھا۔ ڈاکٹر شان سلیم نے بتایا کہ متوفیہ جمعے کے روز اسپتال آئی اور چلی گئی، اسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیج عملے سے ڈیلیٹ کروائی تھی۔

یاد رہے کہ دو روز قبل کراچی میں سی وی پر فرحان پارک کے قریب ایک لڑکی سے سمندر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی تھی جس کی لاش غوطہ خوروں نے آج نکالی ہے۔ لڑکی کے والد کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس میں ڈاکٹر شان سلیم اور ایک لیڈی ڈاکٹر کو خودکشی کی وجہ قرار دیا گیا ہے، پولیس نے دونوں کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close