چوہدری سرور کو کونسی سیاسی جماعتوں نے شمولیت کی دعوت دیدی؟ بڑی خبر

لاہور(پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ق) نے سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کو پارٹی میں شمولیت کی پیشکش کردی۔ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت نے چوہدری سرور سے دو بار ملاقات کی، انہوں نے سابق گورنر کو کواپنےبیٹے کے گھر میں ملاقات میں دعوت دی۔

اس حوالے سے چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ مستقبل کی سیاست کیلئے مشاورت جاری ہے، چوہدری شجاعت سے دوبارملاقات ہوئی، سیاسی حالات پرتبادلہ خیال بھی ہوا۔انہوں نے بتایا کہ یوسف رضا گیلانی اور مخدوم احمد محمود سے ابتدائی ملاقات ہوئی۔ان کا کہنا تھاکہ سیاسی قیادت اب سیاست بچانےکے بجائے ملکی حالات درست کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close