اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کہتے ہیں کہ حیران ہوں کہ کیسے نااہل اور نکمے لوگ پاکستان پر مسلط کر دئیے گئے ہیں۔ اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت کا شاندار بزنس پلان صرف یہ ہے کہ چند ماہ کیلئے سعودی عرب اور چین پیسے دیں اور ہم دن گزاریں۔ حیران ہوں کہ کیسے نااہل اور نکمے لوگ پاکستان پر مسلط کر دئیے گئے ہیں اور اسٹیبلشمنٹ ڈنڈے کے سہارے ملک کی سیاست اور معیشت کو کتنی دیر چلانا چاہتی ہے؟
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ مونس الہیٰ اور ان کے خاندان پر دباؤ بڑھانے کے لئے انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے، تحریک انصاف اس کی شدید مذمت کرتی ہے۔ موجودہ حکومت کو برقرار رکھنے کیلئے طاقت کے استعمال کے علاوہ کوئی چارہ نہیں لہذا سیاسی مخالفین پر بہیمانہ طاقت استعمال کی جار ہی ہے یہ ظلم زیادہ دیر نہیں چلے گا۔ ملک میں آٹے کے بحران پر فواد چوہدری نے کہا کہ آٹھ جولائی کو میں نے پریس کانفرنس میں خبردار کیا تھا کہ نومبر دسمبر میں آٹے کا
بد ترین بحران پیدا ہو گا، بدقسمتی سے حکومت اور ادارے کئی ماہ سے صرف عمران خان کا سیاسی قد کم کرنے کی ناکام کوششوں میں مصروف رہے اور اب باقی معاملات کی طرح آٹے کا یہ بحران بھی ہاتھ سے نکلتا جا رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں