2 وقت کی روٹی کے لیے پہلی شہادت ہو گئی

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے یہ 2وقت کی روٹی کےلیے پہلی شہادت میر پور خاص میں ہو گئی ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو وقت کی روٹی کیلئے پہلی شہادت میرپورخاص میں ہو گئی ہے، اب مہنگائی کی جگہ ٹھکائی مارچ ہو سکتا ہے۔

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرایک بیان میں کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر4.5ارب ڈالررہ گئے جو20 روز سے کم کاامپورٹ ہے، 9ماہ کی تباہی اورڈیفالٹ سے بچنے کاروڈمیپ چاہیے۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ 76رکنی کابینہ ایک آٹے کاتھیلا نہیں دے سکی، 100دنوں میں الیکشن شیڈول دیناہوگا ورنہ تباہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close