عمران خان کے ایک انتہائی قریبی دوست اور تحریک انصاف کے رہنما نے مجھ سے رابطہ کر کے کہا کہ آپ ہماری آئی ایس آئی کے جنرل فیصل نصیر سے ملاقات کروا دیں، حامد میر کا بڑا انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی) سینئر صحافی حامد میر نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’عمران خان کے ایک انتہائی قریبی دوست اور تحریک انصاف کے رہنما نے مجھ سے رابطہ کرکے کہا کہ آپ ہماری آئی ایس آئی کے جنرل فیصل نصیر سے ملاقات کروادیں۔ تفصیلات کے مطابق سینئر اینکر پرسن حامد میر نے جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں بات چیت کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ عمران خان کے قریبی ساتھی نے ان سے میجرجنرل فیصل نصیر سے رابطہ کرانے کی درخواست کی تھی، حامد میر نے پروگرام میں کہا کہ عمران خان کے قریبی ساتھی کو کہا تھا کہ ان کا فیصل نصیر سے کوئی رابطہ نہیں ہے، سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ اس بات پروہ صاحب ناراض ہو گئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close