فیض حمید کی صاحبزادی کی شادی، سابق آرمی چیف سمیت اہم شخصیات کی شرکت

راولپنڈی(پی این آئی) سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کی صاحبزادی انوشہ چوہدری حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کی صاحبزادی کی شادی کی تصاویر اور ویڈیو سامنےآئی ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں فیض حمید کی صاحبزادی کو عروسی لباس میں والد کے ہمراہ اسٹیج تک جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کی صاحبزادی انوشہ چوہدری نے

شادی کے لیے مہرون اور گولڈن رنگ کے امتزاج کا سوٹ زیب تن کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کی بیٹی کی شادی میں سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت کئی نامور شخصیات نے شرکت کی۔ شادی کی تقریب کے حوالے سے کچھ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں جن میں سابق آرمی چیف، سابق ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ، وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس اور پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close