اہم ترین ملاقات آج، ایم کیو ایم پاکستان کے دھڑوں کو یکجا کرنے کوششیں حتمی مرحلے میں داخل

کراچی (پی این آئی) ایم کیو ایم پاکستان کے مختلف دھڑوں کو یکجا کرنے کی کوششیں حتمی مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں اور ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی آج اس حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان کے ناراض سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار سے ملنے کیلئے ان کے گھر جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ خالد مقبول صدیقی ڈاکٹر فاروق ستار کو احتجاج میں شرکت کی دعوت دیں گے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے الیکشن کمیشن سندھ کے باہر احتجاج کی تاریخ تبدیل کر دی ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ ایم کیو ایم الیکشن کمیشن سندھ آفس کے سامنے احتجاج 11 جنوری کو کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close