دینی حلقوں میں صدمے کی لہر، معروف عالم دین انتقال کر گئے، انا للّٰہ وانا الیہ راجعون

اٹلانٹا (پی این آئی) دینی حلقوں میں شدید صدمے کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ معروف عالم دین مولانا احترام الحق تھانوی امریکا میں انتقال کر گئے ہیں۔ آنا للّٰہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم کے اہل خانہ کے مطابق مولانا احترام الحق تھانوی کے جسد خاکی کو پاکستان نہیں لایا جائے گا بلکہ ان کی نماز جنازہ اور تدفین امریکی شہر اٹلانٹا میں ہی ہو گی۔

ان کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ مرحوم کچھ وقت سے کینسر میں مبتلا تھے اور علاج کے لیے 6 ماہ سے امریکا میں مقیم تھے۔ یہ بات اہم ہے کہ مولانا احترام الحق تھانوی مولانا احتشام الحق تھانوی کے بڑے صاحبزادے تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close