ن لیگ کے ناراض رہنما کی پارٹی میں واپسی، وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات بھی کر لی

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد رکن پنجاب اسمبلی مولانا غیاث الدین ن لیگ میں واپس آگئے۔لاہور میں ایم پی اے مولانا غیاث الدین نے وزیراعظم سے ملاقات کی، ملاقات کے بعد وہ ن لیگ میں واپس آگئے۔

اس حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کےارکان میں اضافہ ہورہاہے۔خیال رہے کہ مولانا غیاث الدین پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 47 نارووال سے ن لیگ کے ٹکٹ پر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے ہیں اور عثمان بزدار دور میں ن لیگ سے منحرف ہوگئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close