لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ چوہدری نثار نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی ٹرین مِس کردی،چودھری نثار کو بہت پہلے پی ٹی آئی میں شامل ہونا چاہئے تھا، چوہدری نثار اب اپنے بیٹے کو الیکشن لڑائیں گے، مصطفی نوازکھوکھر کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دے دی ہے۔
انہوں نے خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم انتخابات کی طرف جانا چاہتے ہیں، 9 جنوری کو پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کیا ہے، پرویزالٰہی اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیں گے، پرویزالہٰی اعتماد کا ووٹ لیکر اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس گورنر کو بھیجیں گے، اعتماد کے ووٹ کیلئے ہمارے اراکین پورے ہیں، ایم ڈبلیوایم کی شکایاتیں جائز ہیں انہیں دور کرنے کیلئے عمران خان نے ہدایات جاری کی ہیں، ایم ڈبلیوا یم پرویزالہٰی کیلئے اعتماد کا ووٹ دے گی، ان کے ووٹ ملا کر 187 بنتے ہیں۔مونس الہٰی عقل مند سیاستدان ہیں، الیکشن میں پی ٹی آئی اور ق لیگ اکٹھی لڑیں گی تو ق لیگ کیلئے فائدہ ہوگا، اعتماد کے ووٹ کیلئے ہمارے اراکین پورے ہیں، پرویزالہٰی پی ٹی آئی میں نہیں ہیں،ان کی اپنی ایک پالیسی ہے،جہاں ان کا انٹرسٹ ہمارے ساتھ ہے وہ ہمارے ساتھ ہیں۔
مسلم لیگ ق کا سیاسی انٹرسٹ پی ٹی آئی کے ساتھ ہے، گجرات اور ملتان کے ایم پی ایز کو غیر حاضر رہنے کا کہا گیا، ہمارے گجرات کے ایم پی اے کو باقاعدہ بلایا گیا، ہمارے ایم پی اے کو بتایا گیا کہ عمران خان کا کوئی مستقبل نہیں ہے، ہمارے ایم پی اے کو کہا گیا کہ عمران خان پر ہم نے کانٹا لگا دیا ہے، کانٹے لگانے والے یہاں بڑے بڑے تھے، بھٹو کو پھانسی پر لٹکا دیا لیکن بھٹوازم کو کانٹا نہیں لگ سکا، اسٹیبلشمنٹ نے 1951 کے بعد مختلف تجربے کئے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کا بنانا اورتوڑنا بھی ان تجربوں میں شامل ہے، ایم کیوایم کی لیڈرشپ کٹھ پتلیاں ہیں، ایم کیوایم والے بہت نفیس ہیں جس کو دیکھیں 30، 30 بندہ مارا ہوا ہے، لوگوں کی زندگیوں سے کھیل کر اقتدار میں آنا خطرناک ہے۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے عسکری ونگ نہیں جو اچھی بات ہے۔
ہم چاہتے ہیں کہ حکومت ہمارے ساتھ بیٹھ کر الیکٹورل فریم ورک طے کرے، یہ لوگ الیکشن پر بات نہیں کرینگے، پاکستان کی معیشت تباہ وبرباد ہوگئی، موجودہ اسمبلی کی کوئی حیثیت نہیں،حکومت کوئی معاشی پلان تو دے، اسپیکر قومی اسمبلی زیادتی کر رہے ہیں، ہم نے اجتماعی فیصلے دیئے اور آپ نے اجتماعی ہی استعفے قبول کرنے ہیں، اسپیکر جرات کریں، 123 استعفے منظور کرکے الیکشن کروائیں، ایم کیوایم کو دوبارہ منظم کرنا پولیس اوررینجرز کے شہداء سے غداری ہے۔فواد چودھری نے کہا کہ بلاول بھٹو تو لیڈر ہی نہیں ہے، مریم نوا زاور بلاول بھٹو نے ٹرین مس کردی، 2023 نئی لیڈرشپ کے انضمام کا سال ہوگا،میرے خیال میں بلاول سے زیادہ مریم نواز کے پاس زیادہ چانسز تھے، مریم نوازدلیرہیں، جیل کاٹی اور بیانیہ دیا جس سے اس کا سیاسی قد بڑھا، شہبازشریف اور خود مریم نوازنے اسٹیبلشمنٹ کے بارے میں جو یوٹرن لیا، لوگ اتنے ہی روبوٹ نہیں کہ آپ ایک دن کچھ کہو تو وہ بدل جائیں، مریم کے والد اور چچا نے ان کا بڑھتا سیاسی قد تباہ کردیا۔
اب دوبارہ سیاسی قد بڑھانا شاید مشکل ہوگا، مصطفی نوازکھوکھر کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دے دی ہے، چوہدری نثار نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی ٹرین مِس کردی، چوہدری نثار اب اپنے بیٹے کو الیکشن لڑائیں گے۔طارق بشیر چیمہ اور دیگر پی ٹی آئی کے بغیر الیکشن لڑتے تو ضمانتیں ضبط ہو جاتیں۔ وزیراعظم نے کبھی افغانستان کے معاملے پر میٹنگ نہیں کی، قومی ایشوز پرسب کو ساتھ ملکربیٹھنا چاہئے، طالبان حکومت پاکستان کی موجودہ لیڈشپ کو پسند نہیں کرتی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں