پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کتنے ارب ڈالرز رہ گئے؟ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے حقیقت بتا دی

اسلام آباد ( پی این آئی ) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے ایک بیان میں وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 4 نہیں 10 ارب ڈالر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے واجب الادا قرض وقت پر واپس کر رہے ہیں، پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر بہت جلد دوبارہ مستحکم ہوں گے۔

 

 

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے ایک بیان میں وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 4 نہیں 10 ارب ڈالر ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے واجب الادا قرض وقت پر واپس کر رہے ہیں، پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر بہت جلد دوبارہ مستحکم ہوں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 4 نہیں 10 ارب ڈالر ہیں، کمرشل بینکوں کے پاس موجود 6 ارب ڈالر بھی پاکستان کے ہیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا، جنیوا میں بھی آئی ایم ایف حکام سے ملاقات ہو گی، جنیوا سے واپسی پر 3 روزسرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات میں رکوں گا، سعودی عرب سمیت دوست ممالک سے فنڈز جلد پاکستان کو منتقل ہوں گے۔

 

 

دوسری جانب سابق وفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم نے انکشاف کیا کہ پاکستان کو اگلے ماہ 8 ارب ڈالرز ادا کرنے ہیں، زرمبادلہ ذخائر ہیں ہی نہیں تو یہ ادائیگی کہاں سے کریں گے؟۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی و معاشی استحکام کیلئے قبل از وقت انتخابات ضروری ہیں، انتخابات سے معیشت فوری ٹھیک نہیں ہو جائے گی، لیکن استحکام ضرور آئے گا۔ واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق غیرملکی قرضوں کی ادائیگی کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 8 سال 9 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں اور ذخائر 25 روز کی درآمدات کی ضرورت پوری کرنے کی سطح پر آگئے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے بینکوں کو مجموعی طور پر ایک ارب ڈالر قرض کی ادائیگیاں کی ہیں۔

 

 

 

جن میں سے امارات این بی ڈی کو 60 کروڑ ڈالر اور دبئی اسلامک بینک کو 42 کروڑ ڈالر کی ادائیگیاں کی گئیں، جس کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 4.5 ارب ڈالر کی سطح پر آچکے ہیں، جو سرکاری ذخائر کی 8 سال 9 ماہ کی کم ترین سطح ہے، جبکہ گزشتہ ماہ دسمبر میں مارچ 2014 کے بعد پہلی مرتبہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 6 ارب ڈالرز کی سطح سے نیچے آئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close