لاہور(پی این آئی)عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیس کے ملزم نویدکے وکیل نے الزام عائد کیا ہےکہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی طرف سے ملزم اور اس کی فیملی پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔
ایک بیان میں ملزم نویدکے وکیل میاں داؤد ایڈووکیٹ کا کہنا ہےکہ نویدکی فیملی کے مطابق اسے پولیس حراست میں جسمانی اور ذہنی تشددکا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جے آئی ٹی اور پی ٹی آئی نے دو نامعلوم افرادکو دو مرتبہ نویدکےگھربھیجا، نویدکی فیملی پر زبردستی نئے وکالت نامے پر سائن کروانےکے لیے دباؤ ڈالا گیا۔میاں داؤد ایڈووکیٹ کا کہنا ہےکہ دونوں افراد اپنے نام اور نمبربھی نویدکی فیملی کو دے کرگئے ہیں، ممکن ہے جے آئی ٹی اور پی ٹی آئی کے لوگ آئندہ سماعت 9 جنوری سے پہلے نویدکی فیملی کو غائب کردیں، نوید کی فیملی کے مطابق پہلے بھی جے آئی ٹی والے ایسے اقدامات کرچکے ہیں۔میاں داؤدایڈووکیٹ نے چیف جسٹس پاکستان سے درخواست کی ہے کہ وہ ملزم نوید اور اس کی فیملی پر دباؤ کا نوٹس لیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں