زلفی بخاری بڑی مشکل میں گرفتار، ایکشن لے لیا گیا

راولپنڈی (پی این آئی) نیب نے تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کو ایک اور طلبی کا نوٹس بھیج دیا۔ تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی نے زلفی بخاری کو القادر یونیوسٹی کی زمین کی منتقلی کے معاملے پر تحقیقات کیلئے طلب کر لیا،زلفی بخاری کو 9 جنوری کو نیب راولپنڈی آفس میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نیب نے نوٹس میں کہا ہے کہ زلفی بخاری القارد یونیورسٹی ٹرسٹ کی زمین منتقلی کا ریکارڈ ساتھ لائیں،جبکہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے زمین کی خریداری کا رجسٹری ریکارڈ بھی فراہم کیا جائے۔دوسری جانب زلفی بخاری نے کہا ہے کہ اس ملک میں بے لاگ احتساب کا واحد چیمپئن عمران خان ہے،چوروں نے سب سے پہلے آتے ہی نیب کو تباہ کیا اور نیب قانون میں ترامیم کے ذریعے 1200 ارب ہڑپ کرنے کی اجازت دی گئی۔نواز شریف،شہباز شریف اور آصف زرداری اور دیگر کی نیب گرفت سے نکلنے والوں کی فہرست لمبی ہے۔ قبل ازیں تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے کہا کہ پی ڈی ایم تو عوام میں جانے سے خوفزدہ ہے اور الیکشن کمیشن کو استعمال کر کے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے بھاگ گئی ۔الیکشن کمیشن تو پہلے ہی پی ڈی ایم کا حصہ بن چکا ہے لیکن کیا باقی اداروں نے بھی پی ڈی ایم کا حصہ بننے کا فیصلہ کر لیا ہے؟ جبکہ اسد عمر نے کہا کہ حکمران اسلام آباد بلدیاتی الیکشن سے فرار چاہتے تھے۔انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پی ڈی ایم حکومت کی معاونت کی۔

الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ بلدیاتی انتخابات ملتوی نہیں ہوں گے،جیسے عام الیکشن سے بھاگ رہے ہیں ویسے ہی اسلام آباد بلدیاتی انتخابات سے بھی بھاگ گئے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم حکومت کی خواہش رانا ثناء اللہ نے کھل کر بیان کر دی تھی۔راناثناء اللہ کی تو رائے یہ ہے کہ 2023 میں بھی الیکشن نہیں ہونے چاہیے۔رانا ثناء اللہ نے کہا 2023 عام انتخابات کا سال ہے۔اس سال بھی نہیں ہو گا،یہ جو کام کر رہے ہیں مضحکہ خیز ہیں،قانونی اختیار استعمال کرتے ہوئے اسلام آباد کے شہریوں کو فیصلے کا حق دینا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close