تین بڑے شہر بڑی تباہی سے بچ گئے

لاہور ( پی این آئی) لاہور ، گوجرانولہ ، ساہیوال بڑی تباہی سے بچ گیا ،کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ۔ حکام کے مطابق ملزمان میں انعام الحق ، مسکین اللہ ، واحد خان ، شیر نقیب اور شاہ ولی شامل ہیں اور دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد ، اسلحہ، خود کش جیکٹ بنانے کا

سامان برآمد کیا گیا ۔ ملزمان کے خلاف چار مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔ حکام کے مطابق آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ایک ہفتے کے دوران 526 کومبنگ آپریشن کیے گئے ، کومبنگ آپریشنز میں 130 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ، 21ہزار 227افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ۔ سی ٹی ڈی حکام نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سی ٹی ڈی اپنے ہدف پر عمل پیرا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں