اسد عمر نے کتنے ارکان پنجاب اسمبلی کی وفاداری پر شبے کا اظہار کر دیا؟

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی سینئر رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ پارٹی کے دو تین ارکان ہیں جن پر پارٹی قیادت کو شبہات ہیں، لیکن باضابطہ طور پر ابھی کوئی ایک بھی رکن پارٹی چھوڑ کر نہیں گیا۔

ایک ٹی وی انٹرویو میں اسد عمر نے تسلیم کیا کہ اسمبلی تحلیل کرنے پر پارٹی میں اختلاف رائے موجود تھا، لیکن جب فیصلہ ہوگیا تو سب اس پر کھڑے ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی نے ابھی تک ایسا نہیں کہا کہ وہ اسمبلی تحلیل نہیں کریں گے، امید ہے پرویز الہٰی مشکلات پیدا نہیں کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close