شیخ رشید نے اسٹیبلشمنٹ کیساتھ رابطوں سے متعلق حقیقت بتا دی

لاہور(پی این آئی) پاکستان عوامی مسلم لیگ کےسربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ان کا اور عمران خان کا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں ، لیکن خواہش ہے سب سے بڑی سیاسی جماعت اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان اچھے تعلقات ہوں۔ لاہور میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ آرمی چیف بھی کہہ چکے ہیں کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے،کورکمانڈرز میٹنگ میں بھی کہا گیا کہ معیشت کی بحالی اشد ضروری ہے،

انہوں نے کہا ان کا اور عمران خان کا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں لیکن خواہش ہے کہ سب سے بڑی سیاسی جماعت اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان اچھے تعلقات ہوں۔سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان پنجاب اسمبلی تحلیل کریں گے اور 13 جماعتیں غرق ہوں گی، پاکستان عمران خان کی قیادت میں آگے بڑھےگا، انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی اور معاشی استحکام کے لیے دنیا کی کوئی طاقت الیکشن کا راستہ نہیں روک سکتی، الیکشن سے بھاگنے والوں کو پتا ہے ووٹ نہیں جوتے پڑنے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close