توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی، عدالت سے بڑی خبر آگئی

لاہور(پی این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا۔چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ 9 جنوری کو سماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس عابد عزیزشیخ اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی شامل ہیں۔

ہائیکورٹ کے رجسٹرارآفس نے کیس کی سماعت سے متعلق کازلسٹ جاری کردی۔ بینچ عمران خان کی نااہلی سے متعلق دو مختلف درخواستوں پرسماعت کرےگا۔جسٹس ساجدمحمود سیٹھی نے نااہلی سے متعلق درخواستوں پرفل بینچ بنانےکی سفارش کی تھی۔خیال رہے کہ ایڈووکیٹ آفاق احمد نے عمران خان کو چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے سے ہٹوانے کی درخواست دائر کر رکھی ہے جبکہ شہری جابرعباس خان نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کااقدام چیلنج کررکھا ہے۔

close