فیصل واوڈا نے عمران خان کا قانونی طور پر بچنا مشکل قرار دیدیا

لاہور(پی این آئی) سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عمران خان کا قانونی طور پر بچنا مشکل ہے، پنجاب میں اعتماد کا ووٹ نہیں ہوگا، پنجاب میں40 سے50 لوگ عمران خان کو چھرا گھونپنے کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مونس الہٰی کے ساتھ سیاست سے ہٹ کر دوستی ہے، اسمبلی تحلیل کی گئی تو بیوقوفی ہوگی، سامنے کچھ ہوتا ہے اور پس پردہ کچھ اور ہوتا ہے، عمران خان پرویزالہٰی اور مونس الہٰی کے مشوروں پرعمل کریں، عمران خان ان لوگوں کی باتوں میں نہ آئیں جو انہیں بند گلی میں لے آئے، پی ٹی آئی عمران خان ہے اور عمران خان ہی پی ٹی آئی ہے، عمران خان کی کمزوری یہی ہے کہ وہ کچھ لوگوں کی باتوں پر بھروسہ کرتے ہیں۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی میں اچھے لوگوں کا راستہ روکا ہوا ہے، پی ٹی آئی کے کارکن سمجھدار ہیں، وہ بھی چار پانچ لوگوں سے تنگ ہیں۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ عمران خان کو پرویزالہٰی سنبھال لیں گے،عمران خان کو بند گلی سے نکلنا چاہئے جہاں انہیں کچھ لوگوں نے پھنسیا ہے، عمران خان نے اپنی طرف سے کوئی غلط کام نہیں کیا، عمران خان کے ساتھ میرا پیار اور محبت کا رشتہ آج بھی ہے، ٹرین چھوٹ چکی ہے۔

میرا خیال ہے کہ اب اسمبلی چلتی رہے، پنجاب میں اعتماد کا ووٹ نہیں ہوگا، عمران خان کو بند گلی سے نکلنا چاہئے جہاں انہیں کچھ لوگوں نے پھنسایا ہے، پنجاب میں 40 سے 50 لوگ عمران خان کو چھرا گھونپنے کیلئے تیار ہیں، عمران خان کو بند گلی میں لا کر کھڑا کیا گیا، عمران خان کا قانونی طور پر بچنا مشکل ہے۔ پی ٹی آئی کے لوگ کہیں اور رابطے میں ہیں، کراچی میں 2018 کے الیکشن میں مدد کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close