لاہور(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کیلئے2، 3 لوگوں پر سوالیہ نشان ہے، عمران خان کے فیصلے کے بعد تمام ارکان پرویزالٰہی کو ووٹ دیں گے،موجودہ صورتحال میں کوئی رکن عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑے گا۔
انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنر کے فیصلے کو عدالت نے کالعدم قرار دیا ہے، کیونکہ وہ غیرقانونی فیصلہ تھا، لیکن ہم نے فیصلہ کیا کہ نمبرز پورے ہیں تو اعتماد کا ووٹ لینا چاہیے، یہ وقت کا تقاضا ہے۔اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے ہم فری ہوں گے، پرویزالٰہی کہہ رہے تھے کہ گورنر کا اعتماد کا ووٹ لینے کا حکم غیرآئینی ہے، پرویزالٰہی نے یہ نہیں کہا کہ اعتماد کا ووٹ لینا ہی غیرآئینی ہے۔11 جنوری سے پہلے اعتماد کا ووٹ لیا جاسکتا ہے لیکن اسمبلی تحلیل نہیں کرسکتے، لیکن اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد اسمبلی تحلیل کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیصلہ سازوں کا کام ہے کہ وہ ملک ڈبوئیں گے ؟ صرف اس وجہ سے کہ عمران خان سیاسی طور پر روکا نہیں جاسکتا۔ اسد عمر نے کہا کہ پہلے ملکی معیشت تباہ کی گئی، اور اتنے خطرناک طریقے سے تباہ ہوئی کہ کبھی تاریخ میں ایسا نہیں ہوا، بدقسمتی سے جنوری کے مہینے میں اور بھی خراب خبریں آنے والی ہیں۔
اسحاق ڈار نے قومی سلامتی کمیٹی میں کہا کہ پی ٹی آئی معیشت سے متعلق منفی باتیں پھیلا رہی ہے ، جبکہ ان کا وزیرخواجہ آصف خود کہہ رہا ہے کہ فیکٹریاں، دکانیں بند ہوجائیں گی، ملک بلیک آؤٹ ہوجائے گا۔لیکن ان سے سوال ہے کہ کیا یہ صرف عمران خان کو روکنے کیلئے ملک ڈبونے کیلئے تیار ہیں؟
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں