اب عمران خان کو زہر دے کر ختم کرنے کی سازش بنائی گئی، دعوے نے ہلچل مچا دی

راولپنڈی (پی این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے الزام عائد کیا ہے کہ اب عمران خان کو زہر دے کر ختم کرنے کی سازش بنائی گئی ہے، یہ عمران خان کے مقابلے میں الیکشن نہیں لڑسکتے، کہتے عمران خان چل نہیں سکتا لیکن یاد رکھو وہ زمان پارک میں بیٹھا ہی کام تمام کررہا ہے۔

انہوں نے لال حویلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان جن مسائل میں گھِرا ہوا ہے، آٹا، چینی گھی آپ لیتے ہیں، یہ فن ِ گداگری کا ماہر نوازشریف خاندان ہے، یہ شہبازشریف کمپنی پتے باز کمپنی ہے، یہ آصف زرداری ! کابل والے کہتے ہیں کہ یہ کہاں سے ٹک ٹاکر آگئی ہے، اس کو افغانستان میں بھیجو تاکہ ہم اس کو بتائیں کہ خارجہ پالیسی کیا ہوتی ہے؟ ایک ہنستے بستے اور معاشی مقام رکھنے والی عمران خان کی حکومت کو اس لیئے نکالا گیا کہ یہ جغرافیائی طور ایک اہم ملک ہے، یہ فن گداگری کے ماہر لوگوں کی جب شکلیں ٹی وی پر آتی ہیں تو لوگ ٹی وی چینل بدل دیتے ہیں، انہوں نے عمران خان کی جان لینا چاہی، اب کہتے گولیاں نہیں لگیں، تو تمہارے باپ کے پٹاخے لگے تھے؟ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے الزام عائد کیا کہ اب عمران خان کو زہر دے کر ختم کرنے کی سازش بنائی گئی ہے، یہ عمران خان کے مقابلے میں الیکشن نہیں لڑسکتے، کہتے عمران خان چل نہیں سکتا لیکن یاد رکھو وہ زمان پارک میں بیٹھا ہی روزکام تمام کررہا ہے۔

عمران خان نے 13جماعتوں کی سیاست ختم کردی ہے، عمران خان نے کہا ایسی اسمبلی میں نہیں بیٹھیں گے جہاں چور ڈاکو بیٹھے ہوں، اگر اسمبلیاں تحلیل نہ ہوئیں تو اپنے ممبران کو واپس بلا لیں گے۔ بیرونی زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوگئے ہیں پہلے تم لوگ اپنی لوٹی دولت باہر سے واپس لاؤ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close