عمران خان میری بات کا بُرا کیوں نہیں مانتے؟ وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی نے وجہ بتا دی

لاہور(پی این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان میری بات کا برا نہیں مانتے، کیونکہ بعد میں وہ درست نکل آتی ہے۔پرویز الٰہی نے یونیورسٹی آف گجرات کےکانووکیشن کی تقریب میں شرکت کی اور خطاب میں کہا کہ گجرات اب ضلع نہیں رہا، ڈویژن بنادیا ہے، عزیزبھٹی اسپتال میں علاج کےلیے مہنگی مشینیں لگارہےہیں، لاہورکی طرح گجرات میں بھی ون ونڈوآپریشن ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے زندگی میں جتنے جھوٹ بولے آپ کی سوچ ہے، ن لیگ نے میرےخلاف پروپیگنڈاشروع کیا کہ پیسہ کہاں سےآئیں گے؟ ن لیگ یہاں سے باہر ڈالر لیکر جاتی ہے اور وہاں سے اسحاق ڈالر لے آتی ہے، وفاقی حکومت منہگائی کا طوفان لیکرآئی جو تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ عمران خان نہ ڈرنے نہ جھکنے نہ بکنے والے لیڈر ہیں، وہ میری بات کا برا نہیں مناتے کیونکہ بعد میں وہ درست نکل آتی ہے، عمران خان سچا، کھرا آدمی ہے لیکن جہاں غلط بات ہو میں ان کے سامنے اس کا اظہارکردیتا ہوں۔انہوں نے یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی کیلئے 61 کروڑ دینے کا اعلان کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close