عمران خان نے اتحادی جماعت کو راضی کر لیا، بڑی خبر آگئی

لاہور (پی این آئی) مجلس وحدت مسلمین نے اعتماد کا ووٹ عمران خان کے کہنے پر دینے کا اعلان کر دیا۔مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے زمان پارک میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی اور پنجاب حکومت کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم نے تمام تحفظات عمران خان کو بیان کیےہیں اور انہوں نے ان تحفظات کو حل کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ عمران خان جہاں کہیں گے وہیں ہمارا ووٹ ہوگا، ان کا جو بیانیہ ہے وہ ہمارا بیانیہ ہے، کسی کی غلامی منظور نہیں، دین اور دستور یہی کہتا ہے۔خیال رہے کہ کچھ روز پہلے مجلس وحدت مسلمین نے پرویز الہی کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close