وزیراعظم شہباز شریف بھی جنرل باجوہ کے عمران خان کی مدد کرنے پر بول پڑے

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف آج اپنی 4 سالہ کارکردگی کے بارے میں کچھ بتانے سے قاصر ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی نے ایک اینٹ عوامی ترقی کیلئے نہیں لگائی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنرل ریٹائرڈ قمرجاوید باجوہ نے عمران خان کی کس طرح مدد کی وہ سب سامنے آ رہا ہے،عمران خان کو کامیاب کرنے کے لیے اداروں نے ہر قسم کی صلاحیت استعمال کی۔مجھے اس سے کوئی لینا دینا نہیں کہ جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ نے کس طرح عمران خان کی مدد کی،عمران خان کی بدقسمتی 4 سال سپورٹ کے بعد بھی ناکام رہے۔عمران خان نے پاکستان کے معاش اور معاشرے کو نقصان پہنچایا،میں نے زندگی میں عمران خان جیسے مفافق اور محسن کش انسان کونہیں دیکھا۔سابق وزیراعظم ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھے رہے اور انکے کرتوت سب کے سامنے ہیں،عمران خان بدترین اور ناکام وزیراعظم ثابت ہوا۔انکا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو پوری قوت سے اقتدار میں بٹھایا گیا،گزشتہ حکومت نے ہرمعاملے میں مجرمانہ غفلت کی،جنرل ریٹائرڈ قمرجاوید باجوہ نے عمران خان کی کس طرح مدد کی اس سے مجھے کوئی سروکارنہیں،چیئرمین پی ٹی آئی نے سی پیک کا جنازہ نکال دیا،چینی کمپنیوں پر کرپشن کے بے بنیاد الزامات لگائے۔30 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے بجائے عمران خان نے الزامات لگائے۔شہباز شریف نے کہا کہ دوست ممالک نے 75 سال میں اربوں ڈالر بغیر شرط دیئے۔

عمران خان جنرل ریٹائرڈ قمرجاوید باجوہ کے بارےمیں جوزبان استعمال کررہے ہیں وہ کوئی نہیں کرتا،عمران خان نے دوست ممالک کو ناراض کیا،آئی ایم ایف مینجنگ ڈائریکٹر چین گئی تو مجھے پتہ نہیں تھا،چینی وزیراعظم نے بتایا ان سے کہا کہ پاکستان ہمارے بھائیوں کی طرح ہے،مجھے علم نہیں تھا جوکچھ چینی وزیراعظم نے آئی ایم ایف کو پاکستان سے متعلق کہا۔ وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہم اب امیروں پر ٹیکس لگائیں گے،چینی وزیراعظم نے کہا اوریقین دلایا کہ پاکستان کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے،حکومت عوامی منصوبوں اور فلا ح کے کاموں کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close