لاہور(پی این آئی) لاہور میں 15 کلو آٹے کا تھیلا 150روپے مہنگا ہو گیا، ایک کلو چکی کا آٹا پانچ روپے مزید اضافے سے ڈیڑھ سو روپے کلو تک جا پہنچا۔پنجاب کے دارالحکومت میں 2ہفتوں کے دوران 15کلو کے تھیلے کی قیمت 300روپے بڑھ چکی ہے۔گندم کی قلت بھی برقرار ہے اور سستے آٹے کے حصول کے لیے مختلف شہروں میں عوام رل گئے ہیں۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی نے ہدایت کی کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں آٹا کی سپلائی کو مانیٹرکریں،شہر میں روزانہ تین لاکھ سے زائد دس کلو آٹا کے بیگز فراہم کیے جا رہے ہیں،
شہر میں 101ٹرکنگ پوائنٹس پر بھی آٹا فروخت کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھی فیلڈ میں آٹا کی سپلائی چیک کریں، کسی جگہ میں آٹا کی عدم دستیابی پر ڈی سی آفس کے کنٹرول روم نمبرز پر اطلاع دیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں