وفاقی دارالحکومت کے لیے بلند ترین عمارت کا منصوبہ حاصل کر لیا گیا،عمارت کتنے منزلہ ہو گی ، تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور ( پی این آئی) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی بلند ترین عمارت کے لیے مسابقتی بولی کے ذریعے بین الاقوامی شہرت کے معروف کنسلٹنٹس نیسپاک کی خدمات حاصل کر لی ہیں، یہ بات نیسپاک کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر مسعود نے گزشتہ روز میڈیا کو بتائی۔پی سی اے اے جناح ایونیو، بلیو ایریا اسلام آباد کے ساتھ اپنے پلاٹ پر 35 منزلہ بلند و بالا آفس کم کمرشل ٹاور تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

سی اے اے ٹاور نیسپاک کی ڈیزائین کردہ عمارتوں میں ایک خوبصورت اضافہ ہے۔ یو بی ایل بلڈنگ، آئی ایس ای ٹاور، اور Ufone/PTET ٹاور اسی ایونیو میں شامل ہیں جو نیسپاک نے ڈیزائین کیے۔یہ مشہور عمارت اسلام آباد کی بلند ترین عمارت ہونے جا رہی ہے۔ اس ٹاور میں سی اے اے کے مختلف ڈائریکٹوریٹ اور برانچز کے ساتھ ساتھ ایئر لائن کارپوریٹ دفاتر، ایئرلائن بکنگ سینٹر، بزنس سینٹر، سیمینارز اور کانفرنس ہال، میڈیا سینٹرز، مالیاتی ادارے اور بینک،

تفریحی سہولیات بشمول ایوی ایشن سائنس میوزیم، آرٹ گیلری، ہیلتھ سینٹر، اندرونی کھیلوں کی سہولیات، بچوں کے دن کی دیکھ بھال کے مراکز، فوڈ کورٹ شامل ہیں۔اس عمارت کا احاطہ تقریباً 10 لاکھ مربع فٹ کا ہوگا جبکہ اس میں مختلف سی اے اے کیڈرز کے دفاتر ہوں گے۔ مقصد سبز عمارت تیار کرنا ہے جو پائیدار، پانی کی بچت، توانائی کی بچت، اور کم کاربن فوٹ پرنٹ کے ساتھ ماحول دوست ڈیزائن کی حامل ہو۔قبل ازیں، سی اے اے اور نیسپاک نے

کثیر المنزلہ عمارت کی منصوبہ بندی، ڈیزائن اور تعمیراتی نگرانی کے لیے خدمات فراہم کرنے کے لیے ایک مشاورتی معاہدہ کیا تھا۔ وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی اور ڈائریکٹر P&D CAA مسٹر وکرم سوڈھا، منیجنگ ڈائریکٹر نیسپاک ڈاکٹر طاہر مسعود اور نیسپاک اسلام آباد آفس کے سربراہ دانش رضا نے بھی شرکت کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close