ڈالرکے بعد برطانوی پائونڈ اور یورو کی قیمتوں نے بھی اڑان بھر لی ، بڑا اضافہ

کراچی(پی این آئی) برطانوی پائونڈ اور یور و کی قیمتوں نے بھی اڑان بھر لی ، بڑا اضافہ ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جمعرات کو انٹر بینک میں 10پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت فروخت 227.40روپے سے بڑھ کر227.50روپے ہو گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت فروخت236روپے پر برقرار رہی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق2روپے کے اضافے سے یورو کی قیمت فروخت 266روپے سے بڑھ کر268روپے ہو گئی ایک روپے کے اضافے سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت 303روپے سے بڑھ کر304روپے ہو گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close