وزیراعلیٰ پنجاب کا 2 بچوں والی فیملی کیلئے مفت راشن کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی )تحریک انصاف کے اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر و وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے 2 بچوں والی فیملی کیلئے مفت راشن دینے کا اعلان کر دیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراآباد کارڈیالوجی کے دورے کے موقع پر وزیراعلی پنجاب نے کہا ہے کہ اس مہنگائی کی وجہ سے ہماری حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہم دو بچوں والی فیملی کو احساس پروگرام سے فری راشن مہیا کریں گے اور پنجاب کی ہر چیز کو ایپ پر لارہے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close