ہر پاکستانی باہر نکلے، عمران خان نے سب ٹھیک کرنے کا اعلان کر دیا

لاہور (پی این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نالائق اور نااہل حکومت نے پاکستان کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا کے ارکان اسمبلی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات کی. تفصیلات کے مطابق ارکان نے دورانِ ملاقات گفتگو میں کہا کہ ارکان اسمبلی پر پارٹی چھوڑنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ ارکان اسمبلی کو پارٹی چھوڑنے سے متعلق کالز موصول ہو رہی ہیں۔ ارکان نے عمران خان سے گفتگو میں کہا کہ پارٹی چھوڑنے کے عوض مختلف آفرز کی جا رہی ہیں.

ہمیں کہا جاتا ہے 40 ارکان اسمبلی توڑ لیے گئے ہیں۔ ہمیں کہا جاتا ہے پی ٹی آئی ختم ہو رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق عمران خان نے ارکان کو جواب دیا کہ آپ لوگ فکر نہ کریں سب ٹھیک ہو جائے گا.کے پی کے میں دہشت گردی میں اضافہ انتہائی افسوس ناک ہے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہماری ساڑھے تین سال کی محنت پر امپورٹڈ حکومت نے پانی پھیر دیا ہے۔ ملکی معیشت دن بدن خطرناک تباہی کی طرف جارہی ہے۔چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے کہا کہ معیشت کی بہتری کے لیے فوری عام انتخابات کا اعلان کیا جائے۔ نالائق اور نااہل حکومت کی ناکامیوں نے پاکستان کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔ خیبرپختونخوا کے ارکان اسمبلی سے عمران خان نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری عروج پر ہے ہر پاکستانی باہر نکلے اور احتجاج کرے۔ آپ لوگ فکر نہ کریں سب ٹھیک ہو جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close