کراچی(آئی این پی) پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کسی سیاسی جماعت کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔بلاول ہاوس کراچی میں کمیٹی کے اجلاس کے بعد قائدین نے تمام رہنماں کو اجلاس میں انتخابات کی تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات وقت پرچاہتے ہیں، کارکنان تیاری کریں۔
سی سی سی اجلاس میں رہنمائوں نے بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا جبکہ نریندرمودی کو آنکھیں دکھانے پر بلاول بھٹوز رداری کی تعریف کی۔ شرکا کا کہنا تھا کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی بہترین سفارتکاری سے کشمیر کا معاملہ دوبارہ اجاگر ہوا۔اجلاس میں شریک رہنمائوں نے کہا کہ وفاق میں حکومت بنانے کیلئے پنجاب کوفتح کرنا لازمی ہے۔ ہمیں سندھ کے بعد توجہ پنجاب پر بھی دینی ہوگی۔ترجمان کے مطابق پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کیلیے قربانیاں دیں، بلوچستان میں حالیہ شمولیتیں بڑی کامیابی ہیں۔ ملک کیدیگرشہروں میں بھی پارٹی مقبولیت میں اضافہ ہوا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں