اگلے دس سے پندرہ روز بعد پرویز الٰہی وزیر اعلی کے عہدے پر نظر نہیں آ رہے، بڑا دعویٰ کر دیا گیا

لاہو ر(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ اعتماد کے ووٹ میں پرویز الٰہی کو پچیس سے تیس ارکان ووٹ نہیں دیں گے۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگلے دس پندرہ روز بعد پرویز الٰہی وزیراعلی کے عہدے پر نظر نہیں آرہے۔

جاوید لطیف نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ تحریک انصاف کے بہت سے رہنما باغی ہونے کو تیار ہیں اور اعتماد کے ووٹ میں پرویز الٰہی کو پچیس سے تیس ارکان ووٹ نہیں دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close