پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بین الاقوامی طریقے کے مطابق کم نہ کرنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا،عدالت سےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بین الاقوامی قیمتوں کے مطابق کم کرنے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی۔جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائر متفرق درخواست میں وفاقی حکومت، اوگرا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بین الاقوامی سطح پر کم ہوئی ہیں۔

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بین الاقوامی معیار کے مطابق کمی نہیں کی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہ کرنے سے مہنگائی کنٹرول نہیں ہو رہی، متفرق درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بین الاقوامی طریقے کے مطابق کم کرنے کا حکم دے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں