عمران خان کو جنرل باجوہ نے شہزاداکبر کی غیر اخلاقی ویڈیو دکھائی تو عمران خان نے کیا کہا؟ جاوید چوہدری کا تہلکہ خیز دعویٰ

لاہور (پی این آئی )سینئر صحافی جاوید چوہدری نے اپنے کالم میں عمران خان کی حکومتی تباہی کا ذمہ دار تین افراد کو قرار دیاہے جن میں عثمان بزدار، شہزاد اکبر اور خاتون اول بشریٰ بی بی شامل ہیں تاہم انہوں نے ساتھ ہی شہزاد اکبر کے بارے میں انکشاف کیا ہے کہ ان کی ایک غیر اخلاقی ویڈیو اس وقت کے آرمی چیف نے عمران خان کو بھی دکھائی تھی۔

سینئر صحافی جاوید چوہدری نے اپنے کالم میں لکھا کہ عمران خان کی حکومت کا دوسرا بڑا ڈیزاسٹر شہزاد اکبر تھا، یہ اخلاقی اور معاشی دونوں لحاظ سے کرپٹ انسان تھا، اسٹیبلشمنٹ وزیراعظم کو بار بار شہزاد اکبر کے کارناموں کے بارے میں بتاتی رہی لیکن وزیراعظم کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی تھی، یہ ان ثبوتوں پر توجہ نہیں دیتے تھے۔یہاں تک کہ ایک بار جنرل باجوہ نے اپنا موبائل کھول کر وزیراعظم کو شہزاد اکبر کی ایک ویڈیو بھی دکھا دی، شہزاد اکبر اسلام آباد کی کسی سڑک پر گاڑی میں کسی خاتون کے ساتھ ناشائستہ حرکتیں کر رہے تھے، گاڑی سے ذرا دور سی سی ٹی ڈی کیمرہ لگا ہوا تھا، یہ حرکتیں اس کیمرے میں ریکارڈ ہو گئیں،وزیراعظم نے اس ثبوت کو بھی اگنور کر دیا، وزیراعظم کو جب آخر میں احساس ہوا تو اس وقت تک بہت دیر ہو چکی تھی۔

شہزاد اکبر کو24 جنوری 2022 کو اس کے عہدے سے ہٹا دیا گیا اور یہ 17اپریل کو نئی حکومت کے ایک اہم اتحادی کے ذریعے ملک سے باہر چلے گئے ،لیکن اس کے کارناموں کی فصل پی ٹی آئی دس پندرہ سال تک کاٹتی رہے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close