کراچی ( پی این آئی ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ انتخابات وقت پر کرانے کی حمایت کرتی ہے، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، ملک میں عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات پہلے ہوں یا تاخیر سے ہم اس خیال کوسپورٹ نہیں کرتے، آئین کی بحالی کیلئے محترمہ شہید نے 30 سال جدوجہد کی، 1973 کا آئین بھٹو کی دی گئی امانت ہے، پیپلزپارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، آئین کی بحالی کیلئے بہت قربانیاں دی گئیں، گزشتہ سی ای سی میں سلیکٹڈ کو خدا حافظ کہنے کا فیصلہ ہوا، سلیکٹڈ کو عدم اعتماد کے ذریعے گھر بھیجنا تاریخی کامیابی ہے۔چیئرمین پی پی نے کہا کہ اداروں کا سیاست میں مداخلت نہ کرنے کا بیان خوش آئندہے، چاہتے ہیں ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں، پاکستان کو سب سے بڑا خطرہ نفرت اور تقسیم کی سیاست سے ہے، سی ای سی کا فیصلہ ہے جمہوری قوتوں کے ساتھ مل کر کام کیا جائے، نیا کوڈ آف کنڈکٹ بنانے کیلئے پیپلزپارٹی ایک کمیٹی بنائے گی، سیاسی استحکام چاہتے ہیں تو کوڈ آف کنڈکٹ پر کام کرنا ہوگا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشت گردی کے حوالے سے ہماری پالیسی واضح ہے، دہشت گرد اور انتہا پسند پاکستان اور انسانیت کے دشمن ہیں، جنہوں نے اے پی ایس کے بچوں کو شہید کیا میں ان کو دہشت گرد اور انتہا پسند کہتا ہوں، اےپی ایس کےبچوں کوشہیدکرنےوالوں کوانسان ہی نہیں سمجھتا، عمران خان نےدہشتگردوں کواین آراودیا، عمران خان نےملک کےدشمنوں کورہا کیا، عمران خان کی پالیسی کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں