لاہور (پی این آئی ) خانیوال کے نزدیک دہشتگردوں کی فائرنگ سے آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) ونگ نوید صادق اور انسپکٹر ناصر حسین شہید ہوئے جن کی نماز جنازہ میں ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ندیم نے شرکت کر کے نئی روایت قائم کر دی ہ ۔
سلمان مسعود نے ڈی جی آئی ایس آئی کی جنازے میں شرکت کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی موجودگی اہمیت کی حامل ہے ، ڈی جی آئی ایس آئی اور دیگر انٹیلی جنس افسران عمومی طور پر سادہ لباس میں رہتے ہیں ، لیکن نماز جنازہ میں ڈی جی آئی ایس آئی جنر ل ندیم انجم پاک فوج کا یونیفارم زیب تن کیئے ہوئے دکھائی دیئے ، جو دہشتگری کے خلاف جنگ کا اشارہ ہے ۔“ نماز جنازہ میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم، سول و دیگر ملٹری حکام اور شہدا کے لواحقین نے شرکت کی۔ ڈی جی آئی ایس آئی نے شہدا کے جنازوں کو کندھا بھی دیا اور شہید کے بیٹے کو گلے سے بھی لگایا۔
اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی کے ڈائریکٹر اور انسپکٹر کو اس وقت نشانہ بنایا جب اہلکار خانیوال کے قریب ایک ریسٹورنٹ میں موجود تھے۔اگست 2020 میں، نوید صادق انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے پہلے افسر بنے جنہیں ستارہ شجاعت سے نوازا گیا، جو پاکستان میں بہادری کا دوسرا سب سے بڑا سول اعزاز ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں