اسلام اآباد(پی این آئی) ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔اسلام آباد ، راولپنڈی، پاراچنار ، حافظ آباد، مری ، گلگت، غذر ، جہلم ، لکی مروت ، نوشہرہ ، دھیرکوٹ آزاد کشمیر میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلےکی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی لاہور اور گردو نواح میں 4.3 شدت کا زلزلہ آیا،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز شیخوپورہ سے 20 کلومیٹر دور تھا۔ زلزلوں سے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہیں، پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری بھارتی اور تیسری اریبین ہے، زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں، زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے، زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں۔
29 نومبر 2022ء کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، اسلام آباد کے علاوہ خیبرپختونخوا کے علاقے ہری پور، ایبٹ آباد اور دیگر پہاڑی علاقوں میں بھی شہریوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے، اسلام آباد اور ملحقہ علاقوں میں شہریوں نے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے جس کے بعد وہ خوف کے عالم میں کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
قبل ازیں 25 اکتوبر 2022ء کو بھی کئی شہر شدید زلزلے سے لرز گئے، اس وقت صوبہ سندھ کے کئی شہروں سیہون، بھان سید آباد، دادو اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کی وجہ سے خوف و ہراس پھیل گیا، زلزلے کے جھٹکوں کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے لوگ خوفزدہ ہو کر باآواز بلند کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے، زلزلے کے جھٹکے رک جانے کے بعد بھی خوفزدہ لوگ کافی وقت تک گھروں اور عمارتوں کے باہر ہی موجود رہے، زلزلے کی شدت 4 عشاریہ 4 بتائی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں