لاہور (پی این آئی) سردی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں میں ایک ہفتہ مزید چھٹیاں بڑھانے پر غور کیا جا رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چھٹیاں 9 جنوری سے 15 جنوری تک بڑھانے کا امکان ہے۔اس سے قبل بھی سردی کی وجہ سے پنجاب کے تعلیمی اداروں کیلئے موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کیا گیا تھا۔
پنجاب کے اسکول اور کالجز کو موسم سرما کی اضافی تعطیلات مل گئیں۔اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 9 جنوری سے کھلیں گے۔ جاری بیان کے مطابق صوبہ پنجاب میں تمام سرکاری اور غیر سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات 24 دسمبر 2022 تا 8 جنوری 2023 تک ہوں گی، جس کے بعد تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے مورخہ 9 جنوری 2023 بروز سوموار سے کھلیں گے۔واضح رہے کہ منگل کے روز لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے سبب تعلیمی اداروں کی چھٹیاں مزید بڑھانے کا حکم دیا تھا ۔لاہور ہائیکورٹ میں اسوگ کے تدراک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے اسکولوں اور کالجوں کو مزید 7 روز بند کرنے کی ہدایت کر دی۔عدالت نے کہا اسموگ کی وجہ سے چھٹیاں بڑھائی جائیں۔اسموگ کافی حد تک کنٹرول کیا ہوا ہے، اس کی روک تھام حکومت کی ذمہ داری ہے۔عدالت نے ڈی جی پی ڈی ایم اے کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے سماعت جمعہ تک ملتوی کر دی۔عدالت نے اس سے قبل لاہور میں اسموگ کے باعث ہفتے میں تین روز اسکولز بند رکھنے کا بھی حکم دیا تھا،اتوار کے ساتھ جمعہ اور ہفتے کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میں 3 روز چھٹیوں کے احکامات تاحکم ثانی جاری رہیں گے،جبکہ چھٹیوں کا اطلاق تمام نجی و سرکاری اسکولز پر ہو گا،اسکولز میں ہفتہ وار چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر کیا گیا۔سموگ کنٹرول کرنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ نے مارکیٹیں رات 10 بجے بند کرنے کا بھی حکم دیا تھا ۔عدالت نے حکم دیاتھا کہ اتوار کو تمام مارکیٹس دوپہر دو بجے سے رات 10 بجے تک بند کرائیں۔ تمام ریسٹورنٹس بھی رات دس بجے بند ہوں گے۔ جمعہ، ہفتہ، اتوار کو رسیٹورنٹس 11 بجے بند ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں