اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر حملے کے ملزم نوید بشیر کا اعترافی ویڈیو بیان ریکارڈ کرنے والے کردار سامنے آ گئے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق عمران خان پر حملے کے بعد گرفتار ہونے والے ملزم نوید بشیر کا ویڈیو ریکارڈ آر پی او گجرات کے کمرے میں ریکارڈ کی گئی۔سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے ڈی پی او گجرات اپنا موبائل فون ایس ایچ او کے حوالے کرتے ہیں، ایس ایچ او نے اس موبائل فون سے ملزم نوید کا اعترافی بیان ریکارڈ کیا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایس ایچ او نے ملزم کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد موبائل فون ڈی پی او کو واپس دیا، مبینہ ویڈیو میں بیان ریکارڈ کراتے ہوئے ملزم نظر نہیں آرہا۔فوٹیج پر تاریخ 3 نومبر 2022 اور ریکارڈنگ کا وقت پانچ بج کر 28 منٹ درج ہے، عمران خان پر 3 نومبر کو وزیرآباد میں حملہ کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ ویڈیو بیان لیک ہونے پر ایس ایچ او کے خلاف انکوائری شروع کر دی گئی تھی۔
RPO گجرات کی موجودگی میں DPO گجرات اپنا فون SHO کو دے کر ملزم نوید کا پہلا اعترافی ویڈیو حملہ کے کچھ دیر بعد 5:28 pm کو ریکارڈ کرواکر ریلیز کردیتا۔ ریکارڈنگ کیساتھ ہی ویڈیو سرکاری what’s app صحافی ٹویٹ کردیتے ہے
اتنی اہم منصب پر RPO DPO سے اتنی مجرمانہ غفلت کروانے والا کون تھا؟ pic.twitter.com/8w75JZlUwx— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) January 5, 2023
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں