ممنوعہ فنڈنگ کیس، عمران خان کے لیے عدالتی حکم جاری

راولپنڈی (پی این آئی) ممنوعہ فنڈنگ کیس میں بینکنگ کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی عبوری ضمانت میں 31 جنوری تک توسیع کر دی ہے۔آج صبح بینکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین نے فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان سے زمان پارک میں تفتیش کرنے کی عمران خان کے وکیل کی استدعا مسترد کر دی۔ تفصیل کے مطابق عدالت نے حکم دیا کہ کچھ بھی ہو یقینی بنائیں کہ عمران خان ہر حال میں تفتیشی افسر کے روبرو پیش ہوں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بینکنگ کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو شاملِ تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان ہر صورت شاملِ تفتیش ہوں تاہم عدالت نے عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کر لی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں