اعتماد کا ووٹ، پرویز الہٰی کو 25 سے 30 ووٹوں کی کمی کا سامنا؟

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر اور ن لیگ کے رہنما جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ اعتماد کے ووٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو پچیس سے تیس ارکان ووٹ نہیں دیں گے۔ جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگلے دس پندرہ روز بعد پرویز الہٰی وزیر اعلیٰ کے عہدے پر نظر نہیں آ رہے۔ اس حوالے سے پنجاب کی سیاست سے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی کو پنجاب اسمبلی میں 186 ووٹ حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بات اہم ہے کہ راولپنڈی سے مخصوص نشست پر ایم پی اے بننے والی مومنہ وحید نے بھی پرویز الہیٰ کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں مخصوص نشست پر منتخب زہرا نقوی پہلے ہی پرویز الہٰی کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کر چکی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں