اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کی ایک اور رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا اعلان کردیا۔ایک نجی ٹی ویی سے گفتگو کرتے ہوئے مومنہ وحید نے کہا کہ مونس الہی اور پرویزالہی کے بیانات الگ الگ ہوتے ہیں۔ اس بات کی کوئی ضمانت نہیں کی پرویز الہی اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد اسمبلی تحلیل کریں گے۔
مومنہ وحید کا کہنا ہے کہ پرویزالہی نے ہمارے چھوٹے چھوٹے کام بھی نہیں کیے، میرے علاوہ بھی بہت سارے لوگ ہیں جو اس وقت پارٹی پالیسیوں سے دلبرداشتہ ہوچکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آج تک اپنے تنخواہ کے علاوہ ایک روپے بھی غلط طریقے سے لیا ہے نہ میرے اکاونٹ میں آیا ہے۔ کردار کشی بند کی جائے پارٹی پالیسی سے اختلاف، بغاوت نہیں ہوتا۔خیال رہے کہ مومنہ وحید کا تعلق راولپنڈی سے ہے اور وہ مخصوص نشست پر رکن پنجاب اسمبلی ہیں۔اس سے قبل مجلس وحدت مسلمین نے بھی وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کو اعتماد کا ووٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ اسپیکر سبطین خان کی ہدایت پر اسمبلی سیکریٹریٹ نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 9 کو طلب کررکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب کے اعتماد کے ووٹ پر کارروائی شروع کی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں