عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو پاکستانیوں کا کیا ردِعمل ہوگا؟ خود ہی بتا دیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لاہور کے عہدے داروں نے پارٹی چیئرمین عمران خان سے ان کی رہائش گاہ زمان پارک میں ملاقات کی۔

ملاقات میں عمران خان نے لاہور میں ڈور ٹو ڈور مہم کیلئے پارٹی عہدیداروں کو ٹاسک دے دیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں گرفتار ہوسکتا ہوں، گرفتار ہوں تو لوگ ویسے سڑکوں پر نکلیں جیسے اردوان کیلئے ترکیہ میں نکلے تھے۔عمران خان نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں کہا عوام کا دباؤ ہوگا تو ہی وہ گرفتاری سے بچ سکیں گے، اردوان کے خلاف سازش بھی تب ہی ناکام ہوئی تھی جب عوام سڑکوں پر نکلے تھے، سیاسی مخالفین گرفتار کرنا چاہتے ہیں، عوامی دباؤ ہوگا تو ایسا نہیں ہوسکے گا۔عمران خان نے کہا کہ عوامی دباؤ اتنا ہونا چاہیے کہ ایک کال پر پورا ملک سڑکوں پر آجائے۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کاکرپٹ ٹولہ ملک کو نقصان پہنچا رہا ہے، کوشش کریں گے جتنی جلد ہوسکے اس کرپٹ ٹولے کی حکومت ختم ہوجائے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پی ٹی آئی لاہور کے عہدیداروں کی کارکردگی سے مایوسی کا اظہار کیا اور قیادت کی سرزنش کی۔ذرائع نے بتایا کہ لبرٹی جلسے میں کارکنوں اورعوام کو متحرک نہ کرنا عمران خان کی ناراضی کا باعث بنا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں