وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چین اور سعودی عرب سے بہت جلد اچھی خبریں آئیں گی ۔وفاقی وزراء کے ہمراہ ہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کبھی ڈیفالٹ نہیں کرے گا، افواہیں پھیلانی بند کی جائیں۔

جن کو زیادہ شوق ہے وہ اپنے سیاسی شوق کو پورا کرنے کے لئے اس طرح کی مہم میں ناکام ہوں گے۔ ہم نے ریاست کو ڈیفالٹ اور سری لنکا بننے سے بچایا ہے، ہم نے اپنی سیاست کی قربانی دی ہے، اتحادی جماعتوں نے مل کر ملک کو ڈوبنے سے بچایا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت نے فیول پرائسز آئی ایم ایف کے ساتھ کی گئی کمٹمنٹس کی وجہ سے بڑھائیں،حکومت نے جان بچانے والی ادویات کیلئے ایل سیز کھولنے کا کہا ہے، ادویات اور خوراک کی درآمد پہلی ترجیح اور پٹرولیم مصنوعات دوسری ترجیح ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آ ئی ایم ایف کے ساتھ 9 ویں ریویو پر بات چیت جاری ہے اور اسی مہینے میں مکمل ہوجائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close