لاہور(پی این آئی) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کریز سے نکل کر کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ اپنے اوپر ہونے والے قاتلانہ حملے کے حوالے سے کل انکشافات سے بھرپور پریس کانفرنس کریں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ کہے رہے تھے کہ مذہبی منافرت میں حملہ ہوا لیکن میں نے تبھی کہا تھا کہ یہ سازش ہے، کل میں خود پریس کانفرنس کروں گا اور بہت سے حقائق سے پردا اٹھاوں گا۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ مزید ایکسٹینشن لینا چاہتے تھے اور جنرل (ر) باجوہ کا منصوبہ تھا کہ مجھے قتل کروا کر ملک میں ایمرجنسی لگا دیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے پیغام بھجوائے جا رہے ہیں کہ جنرل باجوہ ریٹائرڈ ہو گئے ہیں، اب ان کی بات نہ کریں، میں نے کہا اس نے جو جرائم کیے اس پر پردہ نہیں ڈالا جا سکتا اور عوام نے جنرل (ر) باجوہ سے جس نفرت کا اظہار کیا، تاریخ جنرل یحیی کو بھی بھلا دیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے عدالت سے اپنے اوپر ہونے والے قاتلانہ حملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر قاتلانہ حملہ ہوا اور مقدمہ تک درج نہیں ہوسکا، عدلیہ اس کا سو موٹو نوٹس لے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں ٹھیک ہوتے ہی اندرون سندھ سمیت ملک بھر میں دورے کروں گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں