اسلام آباد دھماکہ کس تنظیم نے کروایا؟ بڑی گرفتاریاں کر لی گئیں

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد میں ہونے والے خود کش دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، پولیس اور حساس اداروں نے 10 سے زائد دہشتگردوں کو گرفتارکرلیا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ پولیس اور حساس اداروں نے خود کش دھماکے کا پورا نیٹ ورک پکڑ لیا، 10 سے زائد دہشت گرد گرفتار کرلیے ۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔خیال رہے کہ 23 دسمبر 2022 کو اسلام آباد میں ایک پولیس چیک پوائنٹ پر خودکش دھماکے میں ایک پولیس اہلکار اور حملہ آور سمیت تین افراد ہلاک جبکہ چھ افراد زخمی ہو گئے تھے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close