عمران خان کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کی کارروائی کیخلاف بڑا اقدام اٹھا لیا گیا

لاہور (پی این آئی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو پارٹی کی سربراہی سے ہٹانے سے متعلق الیکشن کمیشن کی کارروائی کو چیلنج کر دیا گیا۔عمران خان کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کے خلاف دائر درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن اپنے اختیارات سے تجاوز کر کے پارٹی عہدے سے ہٹانے کی کارروائی کر رہا ہے ۔

پی ٹی آئی چیئرمین کو عہدے سے ہٹانے کیلئے غیر قانونی نوٹس جاری کیا گیا ہے ۔عمران خان نے درخواست میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے 7 دسمبر 2022 کو خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا ، الیکشن کمیشن کے روبرو اپنے اثاثے مکمل طور پر ظاہر کر چکا ہوں ، بھیجے گئے نوٹسز معطل کرتے ہوئے حتمی کارروائی تک الیکشن کمیشن کو کارروائی سے روکنے کا حکم جاری کیا جائے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close