سیاست میں بڑی ہلچل ، آصف زرداری نے اہم سیاسی وکٹیں گرادیں، کون کونسے ارکان اسمبلی اور سینیٹرز پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے؟ بڑا سیاسی دھماکہ

کوئٹہ (پی این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے سیاسی جماعتوں کی وکٹیں گرانے کاسلسلہ جاری ہے ،مزید ارکان اسمبلی، سینیٹرز اور اہم قبائلی شخصیات کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کاامکان ہے۔نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ بلوچستا ن عوامی پارٹی کے2اراکین ، 4سینیٹرز اور اہم قبائلی شخصیات کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا امکان ہے۔

سابق صو بائی وزیرنوابزادہ گزین مری سمیت اہم شخصیات کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا امکان ہے،ذرائع کاکہناہے کہ پیپلزپارٹی میں اراکین اسمبلی و قبائلی شخصیات کا شمولیت کا سلسلہ مرحلہ وار ہوگا۔ٓیاد رہے کہ بی اے پی اور پی ٹی آئی کے 4 اراکین صوبائی اسمبلی پہلے ہی پیپلز پارٹی میں شامل ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close